شٹر اسٹاک
اگر تو آپ موبائل فون پر ہی انٹرنیٹ استعمال کرنے کے عادی ہیں تو سنگاپور اور جنوبی کوریا وہ ممالک ہیں جہاں آن لائن ڈاﺅن لوڈنگ رفتار آ کو بہت زیادہ پسند آئے گی۔
دنیا بھر میں وائرلیس کوریج کی میپنگ کرنے والے ادارے اوپن سگنل نے دنیا میں بہتر فور جی انٹرنیٹ اسپیڈ والے ممالک کی فہرست جاری کی ہے جس میں سنگاپور 46.6 ایم بی پی ایس کی اوسط ڈاﺅن لوڈ اسپیڈ کے ساتھ سرفہرست ہے۔
اس معاملے میں جنوبی کوریا بھی کچھ زیادہ پیچھے نہیں جہاں کی اوسط رفتار 45.9 ایم بی پی ایس ہے۔
اس کے بعد تین یورپی ممالک ٹاپ فائیو کو مکمل کرتے ہیں، جن میں ناروے 42.03 ایم بی پی ایس کے ساتھ تیسرے، ہنگری 42 ایم بی پی ایس کے ساتھ چوتھے اور نیدرلینڈ 38.91 ایم بی پی ایس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہا۔
پاکستان 77 ممالک کی اس فہرست میں 70 ویں نمبر پر ہے جہاں فور جی انٹرنیٹ ڈاﺅن لوڈنگ کی اوسط رفتار 11.67 ایم بی پی ایس ہے۔
پاکستان اس معاملے میں الجزائر، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، فلپائن، سعودی عرب، کوسٹا ریکا اور بھارت سے آگے ہے بلکہ بھارت اس فہرست میں سب سے بدترین ملک قرار پایا ہے۔
حیران کن طور پر امریکا پاکستان سے کچھ زیادہ دور نہیں بلکہ 61 ویں نمبر پر موجود ہے۔
اس فہرست کی تیاری کے لیے کمپنی نے یکم جولائی سے یکم اکتوبر کے دوران ان ممالک کی 38 لاکھ ڈیوائسز کے 50 ارب پیمانوں کا جائزہ لیا۔
کمپنی کے مطابق دنیا بھر میں ایل ٹی ای انٹرنیٹ کی اوسط رفتار 16.6 ایم بی پی ایس ہے اور ترقی پذیر ممالک میں اسے استعمال کرنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں فور جی کی دستیابی کی شرح 57.15 فیصد ہے۔
|
2 Nov 2017
موبائل انٹرنیٹ ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں پاکستان کا کونسا نمبر؟
Tags
# articles
About KSB News
Soratemplates is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates.
articles
Labels:
articles
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment