بالی وڈ اداکار اجے دیوگن کی فلم ’گول مال اگین‘ 200 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی ان کی پہلی فلم بن گئی۔
'گول مال اگین' ہدایت کار روہت شیٹھی کی کامیڈی فرنچائز ’گول مال‘ سیریز کی چوتھی فلم ہے، جس کی کاسٹ میں بھی اجے دیوگن، ارشد وارثی، تشار کپور، کنال کھیمو، پرینیتی چوپڑا اور تبو شامل ہیں۔
کامیڈی فلم ’گول مال اگین‘ گذشتہ ماہ 20 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی گئی، جسے فلم بینوں نے بے حد پسند کیا اور فلم کی نمائش اب تک کامیابی سے جاری ہے۔
فلم نے نمائش کے 25 روز بعد بھارتی باکس آفس پر 200 کروڑ کا ہندسہ عبور کرلیا ہے اور یہ 200 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی اجے دیوگن کی پہلی اور ہدایت کار روہت شیٹھی کی دوسری فلم بن گئی ہے۔
لم چوتھے ہفتے میں ہی بھارت میں 201 کروڑ 43 لاکھ جبکہ دنیا بھر سے 46 کروڑ 8 لاکھ سے زائد کی کمائی کرکے مجموعی طور پر 248 کروڑ 23 لاکھ کا بزنس کرچکی ہے۔
دوسری جانب 200 کروڑ کلب میں شمولیت پر فلم کے ہدایت کار روہت شیٹھی اور کاسٹ خوشی سے نہال ہے اور جلد ہی فلم کی کامیابی کے حوالے سے تقریب منعقد کرنے کے خواہش مند ہے۔
No comments:
Post a Comment