رواں برس اپریل میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم ’باہو بلی 2‘ کے ہیرو پربھاس کی آنے والی فلم ’ساہو‘ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا۔
خیال رہے کہ ’ساہو‘ میں پربھاس کے ساتھ بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ شردھا کپور رومانس کرتی نظر آئیں گی، یہ پہلا موقع ہوگا کہ بولی وڈ اداکارہ تامل ہیرو کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔
ڈائریکٹر سجیتھ نے ’ساہو‘ کا پوسٹر پربھاس کی سالگرہ کے موقع پر ٹوئیٹ کیا۔
’ساہو‘ کو بیک وقت ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز کیا جائے گا، جس طرح پربھاس کی پہلی فلم ’باہو بلی 2‘ کو کیا گیا تھا۔
پروڈیوسر وامسی کی فلم ’ساہو‘ کی ہدایات سجیتھ نے دیں ہیں، جب کہ اسکرپٹ بھی انہوں نے ہی لکھا ہے۔
فلم کی شوٹنگ رواں برس مئی سے شروع کردی گئی تھی، تاہم فلم کی ہیروئن سے متعلق کئی ماہ تک چہ مگوئیاں ہوتی رہیں۔
’ساہو‘ کے لیے سب سے پہلے بولی وڈ بار بی ڈول کترینہ کیف کا نام سامنے آیا، مگر جلد ہی ان کے بجائے باہو بلی 2 کی ہیروئن انوشکا شیٹھی کا نام بطور ہیروئن سامنے آیا۔
لیکن اضافی وزن کے باعث انوشکا شیٹھی کو بھی فلم سے خارج کردیا گیا، اس دوران کچھ دیگر ہیروئنز کے نام بھی ساہو کی ہیروئن کے لیے گردش کرتے رہے، تاہم سب ہیروئنز کے نام افواہیں ثابت ہوئیں۔
No comments:
Post a Comment