Breaking

31 Oct 2017

گردوں کے لیے بہترین مشروبات

اسٹاک فوٹو
گردے ہمارے جسم میں گمنام ہیرو کی طرح ہوتے ہیں جو کچرے اور اضافی مواد کو خارج کرتے ہیں جبکہ یہ نمک، پوٹاشیم اور ایسڈ لیول کو بھی کنٹرول کرتے ہیں، جس سے بلڈ پریشر معمول پر رہتا ہے، جسم میں وٹامن ڈی کی مقدار بڑھتی ہے اور خون کے سرخ خلیات بھی متوازن سطح پر رہتے ہیں۔
مگر گردوں کے امراض کافی تکلیف دہ اور جان لیوا بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔
تاہم کچھ چیزیں گردوں کی صفائی میں مدد دے کر جسم میں دوران خون کو بہتر بناتی ہیں جن میں سے درج ذیل مشروبات کافی فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔
ویسے تو صاف پانی مناسب مقدار میں پینا اور میٹھے مشروبات سے گریز کرنا بھی گردوں کی صفائی میں مدد دیتا ہے تاہم چند اور مشروبات بھی فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔

چقندر کا جوس

چقندر میں بیٹائن نامی جز موجود ہوتا ہے جو کہ ایک اینٹی آکسائیڈنٹ ہے ، جو گردوں میں پتھری کی تشکیل کی روک تھام کرتا ہے اور گردوں کی صفائی میں مدد دیتا ہے۔ چقندر کا جوس پینا کیلشیئم کو ختم کرکے گردوں کے افعال بہتر بناتا ہے جبکہ جسم میں دوران خون بھی بہتر ہوتا ہے۔

لیموں پانی

لیموں میں قدرتی طور پر تیزابیت موجود ہوتی ہے جو پیشاب میں اس کی مقدار بڑھاتی ہے جو کہ گردوں کی پتھری کو بننے سے روکنے میں ضروری ہے، اس کے لیے چار سے پانچ لیموﺅں کا عرق پانی میں ملائیں اور پی لیں۔
سیب کا سرکہ
یہ بھی گردوں کے لیے مفید ہوتا ہے، بس سیب کے سرکے کو لیموں کے عرق اور پانی میں مکس کریں اور پی لیں۔
ویسے یہ مشروبات اسی صورت میں استعمال کریں اگر گردوں میں کسی قسم کا مسئلہ نہیں، ایسی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

No comments:

Post a Comment

Adbox