Breaking

31 Oct 2017

سونے سے پہلے یہ مشروب پینا توند کی چربی گھلائے

برائیٹ سائیڈ
جسمانی وزن میں کمی لانا کوئی آسان کام نہیں، مگر بیشتر افراد اس بات سے واقف نہیں چند غذائیں اس مقصد کے حصول میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔
اور یہ سب چیزیں آپ کے کچن میں موجود ہوتی ہیں بس انہیں استعمال کرنے کا طریقہ اپنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔
ان چیزوں کو رات کو سونے سے پہلے مشروب کی شکل میں پینا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، جبکہ جسمانی توانائی بھی بڑھتی ہے۔ جس کا طریقہ استعمال درج ذیل ہے۔

اجزاء

ایک کھیرا
تھوڑا سا دھنیا
ایک لیموں
ایک کھانے کا چمچ کدو کش کی ہوئی ادرک
ایک کھانے کا چمچ ایلو ویرا جوس
آدھا گلاس پانی

طریقہ کار

تمام اجزاءکا جوس نکالیں اور سونے سے قبل پی لیں۔ ایک ماہ تک یہ معمول برقرار رکھیں اور پھر ایک ہفتے کا وقفہ لیں، اس کے بعد اگر ضرورت ہو تو اس عمل کو پھر دہرائیں۔
اجزاء
ایک لیموں
دو کھیرے
ایک مالٹا
حسب ذائقہ شہد
پودینہ حسب ذائقہ
ایک لیٹر پانی

طریقہ کار

ایک کھیرے کو بلینڈر میں ڈال کر جوس بنالیں جبکہ دوسرے کے ٹکڑے کرلیں، اب مالٹے اور لیموں کا عرق نکال لیں، اب جوس، کھیرے کے ٹکڑوں اور شہد کو کسی جگ میں ڈال کر مکس کرلیں۔ اسے مشروب کو پودینے کے پتوں سے سجالیں۔

No comments:

Post a Comment

Adbox