Breaking

31 Oct 2017

سردیوں کے پھل اور ان کے فوائد

شٹر اسٹاک

جیسے جیسے موسم تبدیل ہورہا ہے سردیاں قریب آتی جارہی ہیں، اور پھل کھانے کے شوقین افراد اس موسم میں بہت سے مزیدار پھلوں کا انتظار کررہے ہیں۔
ویسے تو ہر موسم میں ہی کوئی نہ کوئی خاص پھل موجود ہوتا ہے، جیسے گرمیوں میں آم اور تربوز ہیں، ویسے ہی سردیوں میں لوگ انار اور کینو جیسے پھلوں کو کھانا پسند کرتے ہیں۔
لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ سردیوں میں اگنے والے پھل جنتے مزیدار ہوتے ہیں ان کے اتنے ہی فوائد بھی موجود ہیں؟ اگر نہیں تو ان پھلوں کے بارے میں یہاں جانیں:

سیب

فوٹو/ شٹراسٹاک
فوٹو/ شٹراسٹاک
سیب کھانا کس کو پسند نہیں؟ یہ سرخ، پیلے اور سبز تینوں ہی رنگوں میں موجود نہایت مزیدار پھل ہے، روزانہ صبح ایک سیب کھائیں، اس سے ذیابطیس کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

انگور

فوٹو/ شٹراسٹاک
فوٹو/ شٹراسٹاک
چھوٹے چھوٹے موتیوں جیسے انگور کسی بھی وقت مل جائیں، کھائے بغیر نہیں رہا جاتا، انگور میں پوٹیشیم کی مقدار بہت زیادہ ہے، اس سے جلد کے بہت سے مرض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ انگور بہتر بینائی کے لیے اچھا پھل مانا جاتا ہے۔

کيوی

فوٹو/ شٹراسٹاک
فوٹو/ شٹراسٹاک
اس مزیدار پھل میں وٹامن سی کی مقدار بہت زیادہ ہے، اس لیے اگر آپ کو رات میں سونے میں پریشانی ہے تو اس پھل کو کھانا شروع کردیں، اس کے علاوہ کیوی کا استعمال وزن کو کنڑول رکھتا ہے، اور جلد کو تازہ رکھتا ہے۔

انار

فوٹو/ شٹراسٹاک
فوٹو/ شٹراسٹاک
انار کا شربت ٹینشن کو دور کرتا ہے، ویسے بھی اس پھل کے دانے نہایت خوبصورت لگتے ہیں، ویسے ہی انار جیسے پھل کو کون کھانا پسند نہیں کریں گا؟

کینو

فوٹو/ شٹراسٹاک
فوٹو/ شٹراسٹاک
کینو میں وٹامن سی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، ویسے تو لوگ کہتے ہیں کہ اس پھل سے گلا خراب ہوجاتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سردیوں کا یہ پھل گلے کی خراش کو بہتر بھی کرسکتا ہے۔

امرود

فوٹو/ شٹراسٹاک
فوٹو/ شٹراسٹاک
امرود قبض سے نجات دلانے کے لیے بہترین پھل ہے، لوگ پکے ہوئے امرود سے زیادہ کچے امرود کھانا پسند کرتے ہیں۔
اس لیے سردیوں کا موسم آتے ہی ان تمام پھلوں کو کھانا بالکل مت بھولیں۔

No comments:

Post a Comment

Adbox