Breaking

31 Oct 2017

اسٹرنگز بینڈ کوک اسٹوڈیو سے علیحدہ

Dawn.com
کوک اسٹوڈیو کے گذشتہ 4 سیزنز کا بحیثیت ایگزیکٹو پروڈیوسرز انعقاد کروانے والے 'اسٹرنگز' بینڈ کے بلال مقصود اور فیصل کپاڈیا نے اس میوزیکل شو کو خیرباد کہہ دیا۔
اس بات کا اعلان انہوں نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ وہ اب کوک اسٹوڈیو کا مزید حصہ نہیں بنیں گے، جبکہ انہوں نے شو میں اپنے 4 سالہ سفر کو بہترین قرار دیا۔
انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ ’کوک اسٹوڈیو سیزن 10 وہ آخری سیزن تھا جس کی پروڈکشن اسٹرنگز بینڈ نے کی، ہمارا اس شو کا سفر بہترین تھا، ان چار سیزنز میں ہمیں بہت کچھ سیکھنے اور لوگوں سے شیئر کرنے کا موقع ملا، ہم اس کے بہت شکر گزار ہیں‘۔
خیال رہے کہ اسٹرنگز 2014 میں کوک اسٹوڈیو کا حصہ بنے اور سیزن 7 سے سیزن 10 تک اس شو کو سنبھالا، ان سے قبل وائٹل سائنز کے ممبر روہیل حیات اس شو کی پروڈکشن کررہے تھے، جنہون نے 2013 میں کوک اسٹوڈیو سے علیحدگی اختیار کی۔
اسٹرنگز کی کوک اسٹوڈیو سے علیحدگی کو سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل موصول ہوا۔
کوئی یہ خبر سُن کر کافی افسردہ ہوا
انہوں نے لکھا کہ سب سیزن 11 میں اسٹرنگز کو یاد کریں گے۔
جبکہ انہوں نے اسٹرنگز کی کوک اسٹوڈیو سے علیحدہ ہونے کی وجہ پوچھی۔
کسی نے کوک اسٹوڈیو کے مستقبل کے حوالے سے سوال کیا۔
دوسروں نے اسٹرنگز کی کوک اسٹوڈیو سے علیحدگی کو مثبت سمجھا
ان کے مطابق امید ہے اب اسٹرنگز اپنے گانے تیار کریں گے۔
جبکہ انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اگلے پروڈیوسرز کے لیے دانیال ظفر اور مومنہ مستحسن کا نام ظاہر کیا۔
کسی نے اس دن کو پاکستان کے لیے بہترین قرار دے دیا۔
تاہم اسٹرنگز کے مداحوں کے لیے خوشی کی خبر یہ ہے کہ بینڈ نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی اعلان کیا کہ 2018 میں اسٹرنگز کو 30 سال مکمل ہوجائیں گے اور اس موقع پر وہ مداحوں کو بہترین سرپرائز دیں گے۔

No comments:

Post a Comment

Adbox