Breaking

11 Nov 2017

’جنون‘ بینڈ کی دوبارہ میوزک کی دنیا میں انٹری کا امکان

ایشیاء کے معروف بینڈ ’جنون‘ کے میوزک کی دنیا میں دوبارہ انٹری دینے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔
جنون میوزک بینڈ میں پاکستانی گلوکار علی عظمت، گیٹارسٹ سلمان احمد اور بریان کونل شامل تھے لیکن چند وجوہات کی بناء پران کی راہیں جدا ہوگئی تھیں لیکن ایک بار پھر یہ بینڈ منظر عام پر آنے والا ہے۔
موسیقار و گلوکار علی عظمت کے آفیشل پیج فیس بک پر ایک پوسٹ سامنے آئی جس میں انہوں نے مداحوں سے پوچھا کہ کیا وہ ایشیاء کے سب سے بڑے بینڈ 'جنون' کو اس سال ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔

مداحوں نے اس پوسٹ پر پرجوش رد عمل دیا اور جنون بینڈ کو پھر سے ایک ساتھ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
اس کے دلاوہ گیٹارسٹ سلمان احمد نے بھی علی عظمت کی فیس بک پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے مداحوں کو کہا کہ کوئی بھی خواب ناممکن نہیں ہوتا۔  


No comments:

Post a Comment

Adbox